شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی اوبلال ظفر شیخ،ایس پی آپریشن بلال سلہری اورڈی ایس پی صدر افتخار وریا کی ہدایت پرتھانہ صدر شیخوپورہ پولیس نے ایس ایچ اوبشارت گجر کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم کوگرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق ملزم عادل حنیف ریکارڈیافتہ ہے جس پراراضی واملاک پرقبضہ سمیت دیگروارداتوں کے مقدمات مختلف عدالتوں میں چل رہے ہیں ملزم عادل حنیف نے گزشتہ دنوں کرلکے مینارہ ڈیرہ گالہڑاں کے قریب واقع اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانی جوان محمد شاہد کی زرعی اراضی پر قابض ہونے کی خاطر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر مقامی افرادزخمی ہوگئے اورملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرارہوگیا ملزم کے خوف سے محمد شاہدکی فیملی اپنی زرعی اراضی پرفصل کاشت نہ کرپارہی تھی۔