شیخوپورہ:محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں کرپشن سیکنڈل،ایس ڈی او ریڈار پر

Sep 30, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخوپورہ میں مبینہ طور پر اربو ں روپے کی کرپشن سکینڈل کے بعد نیب نے شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ اور مرید کے ایس ڈی او عامر رضا بھی نیب اور اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے محکمہ اینٹی کرپشن نے عابد نامی شہری کی تحریری شکایت پر مذکورہ ایس ڈی او کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں چند ہفتے قبل محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخوپورہ میں اکائونٹ آفس کے ایڈیٹرز کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کا چرچا ابھی کم نہیں ہوا کہ شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ اور مرید کے میں تعینات اسی محکمہ کے ایس ڈی او عامر رضا کی کرپشن پر انگلیاںاٹھناشروع ہوگئی ہیں مذکورہ شہری نے تحریری درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ عامر رضا ایک عرصہ سے ان تحصیلوںمیںتعینات ہیں ۔

مزیدخبریں