شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اولڈ ایج ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر لطیف بٹ جنرل سیکرٹری محمد اشرف نے پنجا ب بھر کے ریٹائرڈ صنعتی کارکنوں اور مختلف ٹریڈ یونین نے محکمہ اولڈ ایج بینیفٹ کی طرف سے جاری ایک غیر قانونی سرکلر کیخلا ف کل دو بجے محکمہ اولڈ ایج بینیفٹ کے آفس کے باہر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ای او بی آئی کے چند روز قبل ریٹائرڈ ہونے والے چیئرمین نے ریٹائرڈ صنعتی کارکنوں کی پنشن کے فارمولے کو غیر قانونی طریقے سے ایک سرکلر کے ذ ر یعے تبدیل کر دیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ریٹائرڈ بزرگ ملازمین کی پنشن کلیم رک گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مز د و ر و ں کی پنشن بھی کم کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ اولڈ ایج مزدور دشمنی پر اتر آیا ہے مزدوروں کی کنٹری بیوشن کے اربوں روپے خرد برد کئے جا رہے ہیں۔