شیخوپورہ(عظیم علی شیخ+ امتیاز احمد شیخ+امجد علی سلطانی سے)ضلعی انتظامیہ کی غفلت اورلاپرواہی سے شیخوپورہ میں مصنوعی مہنگائی زورپکڑگئی ،شہری پریشان،شہریوں کے مطابق پھل فروش اورسبزیوں کی قیمتوں نے آسمان سے باتیں کرناشروع کرد ی ہے۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اقدامات اور مار کیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں پرعملدر نہیں کیاجارہاجو نہ صرف باعث تشویش ہے بلکہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اورمارکیٹ کمیٹی سمیت دیگرمتعلقہ حکام کی کارکردگی کاپو ل کھولنے کیلئے بھی کافی ہے۔جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے کبھی کبھارچند چھوٹے دکانداروں کوجرمانے کرنے کے بعد اپنے دفاترمیں مورچہ زن ہوجاتے ہیں مگر شہر میں اشیاء خورونوش و خوردنی،سبزیوں اورپھلوں کی خودساختہ مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔