شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے ہم ملک کے غریب اور متوسط طبقے کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں تاکہ عام انسان کی مشکلات ختم ہوں اور عوام کا معیارزندگی بہتر ہو، پیپلز پارٹی نے آئین،جمہوریت اورامن و استحکام کیلئے جدوجہدکی، دہشتگردی، انتہا پسندی، لا قانونیت، فرقہ واریت، صوبائی تعصب اور لسانی گروہ بندی کے خلاف قوم کو متحد کیا ۔
پیپلز پارٹی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے:منیر قمر واہگہ
Sep 30, 2024