شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا حکومت مخالف پراپیگنڈہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا عوام ان کی سازشوں کا حصہ نہیں بنے گی پاکستانی قوم نے ہمیشہ ترقی پسند قوتوں کا ساتھ دیا اور اب بھی سازشی عناصر کے کسی بہکاوے میں نہیں آئے گی برسر اقتدار آنے کا خواب پورا کرنے کیلئے ملک کو انتشار کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کرنے والی پی ٹی آئی کی قیادت اپنی عوامی ساکھ کھو چکی ہے۔