قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) انچارج نادرا آفس قلعہ دیدار سنگھ کے گھر پر فائرنگ ، شدید فائرنگ سے خوف و ہراس مقدمہ درج،سیاسی سماجی و صحافتی اور کاروباری تنظیموں کا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ نادرا آفس کے انچارج فیصل چوہان کے گھر محلہ پرانا بازار میں نامعلوم افراد نے رات کے تقریباً 12 بجے کے قریب شدید فائرنگ کی ، دروازے کو چھلنی کر دیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے علاقے بھر کے مذہبی سیاسی وسماجی شخصیات ایم پی اے چوہدری تشکل عباس وڑائچ ، تحریک لبیک ناصر عنایت،و دیگر ،صدر انجمن صحافیاں نوکھر چوہدری چاند چہل،چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب عتیق یوسف ضیا،چیئرمین پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ یاسر رحمانی،چیئرمین پریس کلب سرکل قلعہ دیدار سنگھ چوہدری حسیب آصف پندھیر نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور سی پی او گوجرانولہ رانا ایاز سلیم سے فل فور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔