حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)پٹرول کی قیمتوںمیں کمی کے باوجود حافظ آباد ضلع میں موٹر سائیکل رکشہ جات کے کرایہ جات میں کوئی کمی نہ آسکی جس کی وجہ سے شہریوں اور سکولوں اور کالجوں میں آنے والی طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق جب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ شہر بھر میں رکشہ مالکان اسکے ساتھ ساتھ اپنے کرایہ جات میں اضافہ کرتے چلے گئے۔لیکن اب جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں پانچ بار کمی ہوچکی ہے لیکن رکشہ مالکان نے کرایہ جات میں کوئی کمی نہ کی ہے بلکہ شہر میں ایک دوفرلانگ سفرکرنے والی سواریوں سے بھی بدستور پچاس روپے کرایہ وصول کیا جارہاہے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹری آرٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں رکشہ جات کے کرایہ جات کا فاصلہ کے حساب سے تعین کرکے کرایہ جات میں کمی لائی جائے اور تمام رکشہ جات پر کرایہ نامہ آویزاں کرواکے عوام کو ریلیف دلوایا جائے۔
حافظ آباد:پٹرول قیمتوںمیں کمی،موٹر سائیکل رکشوں کے کرائے برقرار
Sep 30, 2024