گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن)کے رہنما زکو اۃو عشر کمیٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے انچارج حاجی نواز چوہان ایم پی اے نے گوجرانوالہ شہر میں ٹریفک نظام کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک نظام کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کھیالی چوک میں ٹریفک کی صورتحال انتہائی بدترین رہتی ہے ہزاروں شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے ملازمین سڑکوں پر ہی گاڑیاں روک کر چالان شروع کر دیتے ہیں اور ٹریفک جام ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کا کام صرف موٹر سائیکل سواروں سے دو دو ہزار چالان کی رقم لینا ہی نہیں بلکہ ٹریفک پولیس کا اصل کام شہریو ں کو آمدورفت کی بہتر سہولت فراہم کرنا ہے مگر اس طرف ٹریفک پولیس کی کوئی توجہ نہیں اکثر علاقوں میں ٹریفک جام رہتی ہے انہوں نے کہاکہ موٹر سائیکلوں پر عام شہری سفر کرتے ہیں انہیں روک کر جرمانے کئے جا رہے ہیں اور سارا دن پولیس کا کام صرف چالان کرنے کی حد تک محدود ہو کر رہ گیاہے۔
ٹریفک پولیس شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے:نواز چوہان
Sep 30, 2024