گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن گوجرانوالہ محمد شفیق نے رینل کئیر فائونڈیشن کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ انہوں نے زیر علاج تمام مریضوں سے ملاقات کی ان کی صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مریضوں کو پھول بھی پیش کیے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر کا کہنا تھا کہ رینل کئیر جیسے ادارے غریب اور لاچار مریضوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہیں جہاں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینل کئیر فائونڈیشن کو کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو کمشنر آفس کی طرف سے ہر سہولت اور مدد فراہم کی جائے گی۔ رینل کئیر فائونڈیشن گوجرانوالہ جیسے شہر میں گردوں کے موزی مرض میں مبتلا مریضوں کو جس طرح بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے یہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ ایڈیشنل کمشنر نے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کی طرف سے رینل کئیر فائونڈیشن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ کمشنر گوجرانوالہ بھی رینل کئیر فائونڈیشن کے کام سے متاثر ہیں اور اس کام کو مزید بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے میسر ہیں۔رینل کئیر فانڈیشن اپنے تین سنٹرز گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور میں عرصہ دو سال سے گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ڈائیلاسز جیسی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کر رہا ہے۔
گوجرانوالہ:ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کا رینل کئیر فائونڈیشن کا دورہ
Sep 30, 2024