نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) سول ججز ضوفشاں انجم اور سرفرازانجم کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد ،ایڈیشنل سیشن جج رائے افضال حسین کھرل کے اعزاز میں الوداعی تقریب بھی منعقد ۔تقریب کی صدارت صدر بار چوہدری ظہیر اکرم گورایہ ایڈووکیٹ نے کی اور نظامت کے فرائض سیکرٹری بار راؤ سبطین علی خاں ایڈووکیٹ نے سر انجام دیے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج وقارمنصور بریار اور سول جج وسیم انجم نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تحصیل بار کے سنیئر اور نوجوان وکلا بھی تقریب موجود تھے اس موقع پروکلا برادری نے ججز کوپھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔
نوشہرہ ورکاں:سول ججز ضوفشاں انجم سرفرازانجم کے اعزاز میں ویلکم پارٹی
Sep 30, 2024