گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)اہل حدیث یوتھ فورس سٹی کے زیر اہتمام 33ویں سالانہ سیرت تاجدار انبیاءؐ کانفرنس چوک گھنٹہ گھر میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے خطیب شہر مولانا اسعد محمود سلفی جنرل سیکرٹری انس بن مالک و یگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرمسلمان کیلئے نبی اکرمؐ کی سیرت کواپنانا اورآپ ؐکی حرمت کادفاع کرنافرض ہے۔ نوجوانوں کواسلام کاہراول دستہ بننا ہوگا۔ دفاعِ ناموسِ رسالت ؐ کی راہ میں ملنے والی ہرتکلیف سعادت اورموت شہادت ہے جس کے حصول کی ہم خواہش رکھتے ہیں۔ اس لئے ہماری جدوجہد آگے ہی بڑھے گی۔ہماری دعوت قرآن و سنت کی دعوت ہے جو نبی کریم ؐ لے کر آئے تھے اور ہم اس دعوت کو ہر جگہ عام کرنے کیلئے ہر دم کوشاں رہیں گے۔ اہلحدیث یوتھ فورس سٹی کے زیر اہتمام شہر میں کئی پروگرام سیرت کے منعقد ہوتے ہیں مگر سیرتِ تاجدار انبیاکانفرنس جو کہ چوک گھنٹہ گھر میں منعقد کی جاتی ہے لوگ اس کانفرنس کے انتظار میں ہوتے ہیں۔