گوجرانوالہ: ڈیڑھ کروڑ کے زیورات چوری،پولیس سراغ لگانے میں ناکام  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) تھانہ کینٹ پولیس نے نااہلی کی انتہا کر دی ، شہری کے گھر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 61تولے طلائی زیورات کی چوری کا ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باجود سراغ ہی نہ لگایا جا سکا ۔متاثرہ خاندان نے اعلی پولیس حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ کا رہائشی مبشر حمید 17اگست کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچا ،جسے لاہور ائیر پورٹ سے لینے کیلئے اسکی فیملی گئی ہوئی تھی ۔اس دوران اہلخانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے گھر کی سیف الماریوں کے تالے توڑ کروہاں سے 1کروڑ 58لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 61تولے طلائی زیورات چرالئے اور موقع سے فرارہو گئے ۔ شہری کی اطلاع پر تھانہ کینٹ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ مگر ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود کینٹ پولیس تاحال اس واردات کا سراغ لگانے میں مکمل طورپر ناکام چلی آرہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن