پاکستا ن سلک اینڈ ریان ملز ایسوسی ایشن نادرن سرکل کا سالانہ اجلاس 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستا ن سلک اینڈ ریان ملز ایسوسی ایشن نادرن سرکل کے الیکشن سال 2024-2025 کے انتخابات اور سالانہ جنرل اجلاس ریٹائرنگ چیئرمین میاں سلیم سعید کی زیر نگرانی منعقد ہوا،جس میں شیخ محمد وسیم بلا مقابلہ چیئرمین نومنتخب ہوئے،میاں محمد وحید بشیر بلا مقابلہ سینئروائس چیئرمین منتخب ہوئے، قیصر گلزار بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔اس موقع پر میاں سلیم سعید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارکان مجلس عاملہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیااور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران اپنے فرائض بطریق احسن انجام دیں گئے،نومنتخب چیئرمین میاں شیخ محمد و سیم نے سبکدوش ہونیوالے عہدیدران کی کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں ان سے راہنمائی حاصل کریں گے اور اس عزم اظہار کیاکہ وہ انڈسٹری کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن