لاہور(سپورٹس رپورٹر)پینتھرز نے مارخورز کو 5وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میںمارخورز کے کپتان افتخار احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ٹیم 330.4اوورز میں 123رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ فخر زمان 46رنز بناکر نمایاں رہے ۔ 8کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ کامران غلام دو ‘افتخار احمد تین رنز بناسکے ۔ عرفات منہاس نے ایک رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔محمد حسنین نے تین ‘ساجد خان نے دو ‘علی رضا اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصلؒ کی ۔ پینتھرز نے ہدف 18اوورزمیں پانچ وکٹوںپرپورا کرلیا۔ عمر صدیق انیس ‘عبد ل بنگلز ئی 41‘ساجد خان پندرہ ‘عثمان خان تیرہ ‘حیدر علی صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ رضوان محمود سولہ اور شاداب خان چودہ رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ عاکف جاوید اور محمد عمران جونیئرنے دو دو ‘شاہنوا دھانی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ ساجدخان کو میچ اور محمد حسنین کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی، پینتھرز کی ٹیم کو وننگ ٹرافی کیساتھ 3 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی ملی۔