طالبان حکومت برکس اقتصادی فورم میں شمولیت کی خواہاں 

کابل (نیٹ نیوز) افغان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے  افغانستان کی طالبان حکومت برکس اقتصادی فورم میں شمولیت کی خواہشمند ہے۔ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ابھرتی ہوئی معیشتوں کی سربراہی کانفرنس برکس کا انعقاد اس سال 22 سے 24 اکتوبر تک روسی شہر کازان میں ہو گا۔افغان حکومت کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت نے کہا  بڑے وسائل کے حامل ممالک اور دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں بالخصوص روس، بھارت اور چین برکس فورم سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا فی الحال، ہمارے ان کے ساتھ اچھے اقتصادی تعلقات اور تجارتی روابط ہیں، ہم اپنے تعلقات کو وسعت بخشنے اور برکس کے اقتصادی فورمز میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔

ای پیپر دی نیشن