لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ر) اور وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کاسی ایم ٹی ایل کا دورہ کیا جہاں پاکستان میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ٹرائی ایکسیل مشین واپڈا کی سینٹرل میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری (سی ایم ٹی ایل) میں کامیابی کے ساتھ فعال ہو گئی۔ٹیکنیکل سروسز ڈویڑن واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور کے تعاون سے مشین کو آپریشنل کیا۔ یہ مشین میگا ڈیموں اور پن بجلی منصوبوں کی بنیاد کیلئے چٹانوں کی جیو ٹیک ٹیسٹنگ کیلئے بنائی گئی ہے۔ اس موقع پر یو ای ٹی کے پرو وائس چانسلر، ڈین فیکلٹی آف مکینیکل انجینئرنگ، چیئرپرسن سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسی لینس ان واٹر ریسورسز انجینئرنگ، واپڈا کے ممبر (واٹر)، جی ایم (ٹیکنیکل سروسز) اور جی ایم (سی اینڈ ایم) واٹر بھی موجود تھے۔ چیئرمین نے وائس چانسلر کے ہمراہ راک مشین لیب، سوائل مکینک لیب اور سیمنٹ اور کنکریٹ لیب کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ وہاں دستیاب ٹیسٹنگ کی سہولیات دیکھیں۔یو ای ٹی کے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیئرمین نے بڑے پیمانے پر ٹرائی ایکسیل مشین کو فعال بنانے پر ٹیکنیکل سروسز ڈویژن واپڈا کو سراہا۔
چیئرمین واپڈا سجاد غنی ، پروفیسر شاہد منیر کادورہ سی ایم ٹی ایل
Sep 30, 2024