لاہور(نیوز رپورٹر)ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے آتھر،بانی ٹرسٹی اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا فلسطینیوں کی تحریک آزادی کے زبردست حامی حسن نصراللہ سمیت ان کی بیٹی زینب کی شہادت انسانیت اور عالم اسلام کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ اس سانحہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کوسوگوار کردیا۔ حسن نصر اللہ شہیدؒ نے اپنے ہم وطنوں کیلئے فلاحی منصوبوں کاجال بچھایاتھا، انسانیت کیلئے انکی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ حسن نصراللہ شہیدؒ کی زندگی جہدمسلسل اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف مزاحمت سے عبارت ہے۔ حسن نصراللہ شہید کے والد سبزی فروش جبکہ وہ خودسرفروش تھے۔ انہوں نے اسلامیت اورانسانیت کی بقاء کیلئے جام شہادت نوش کیا۔ اسلامی ملکوں میں بیگناہ مسلمانوں کی شہادتوں کاسلسلہ کون اورکس طرح روکے گا۔اس موضوع پر سوچ بچار کی ضرورت ہے۔ ہمارے فلسطینی بھائی بھی محض حق آزادی کی پاداش میں پچھلی 7 دہائیوں سے اپنے پیاروں کے جنازے اٹھااورانہیں دفنارہے ہیں۔