لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے چین میں پاکستانی میڈکل تعلیم کے دوران انتقال کر جانے والی طالبہ فرحانہ مشتاق کی میت پاکستان لانے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اظہار تشکر کیا۔ لیاقت بلوچ نے چند روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے میڈیکل کی طالبہ فرحانہ مشتاق کی میت پاکستان لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ چینی حکام نے فرحانہ مشتاق کی میت پاکستان روانہ کردی۔