اسرائیلی بڑھتے مظالم کو روکنا عالم اسلام کے تحفظ کیلئے لازم ہوگیا :ملی یکجہتی کونسل 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیخ حسن نصراللہ کی شہادت عالم اسلام کو بیدار اور متحد کرنے کا سبب بنے گی۔ صیہونی اسرائیلی بڑھتے مظالم کو روکنا عالم اسلام کے تحفظ کیلئے لازم ہوگیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور مرکزی رہنماؤں پیر ہارون گیلانی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، پیر عبد الرحیم نقشبندی، حافظ عبدالغفار روپڑی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر شیرازی، مفتی گلزار احمد نعیمی، علامہ شبیر میثمی، ڈاکٹر علی عباس، عبداللہ گل، قاری یعقوب شیخ نے مشترکہ بیان میں شیخ حسن نصراللہ کی شہادت کو عالم اسلام کیلئے بڑا المیہ قرار دیتے ہوئے کہا اسرائیل 300 دنوں سے غزہ میں فلسطینیوں کو تہہ تیغ کررہا ہے۔ اب لبنان میں بھی ٹیکنالوجی کے انسان کش استعمال کے بعد بمباری اور ٹارگٹ کلنگ کررہا ہے۔ صیہونیت مسلسل قیادت کو ہدف بناکر مزاحمت اور جہاد کا راستہ روکنا چاہتی ہے۔ شیخ احمد یاسین، اسماعیل ہنیہ، قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کے بعد اب حسن نصراللہ کو ان کیساتھیوں اور بیٹی سمیت شہید کردیا ہے لیکن پہلے بھی تحریکِ آزادی کو نہ روکا جاسکا اور اب بھی شہیدوں کا خون تحریکِ مزاحمت اور جنگ آزادی کو تیز تر کردے گا۔ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت نے نیا لازوال جذبہ حریت دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن