لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاک و ہند کے عظیم روحانی بزرگان حضرت الشاہ خواجہ محمد رکن الدین الوریؒ اور حضرت الشاہ مفتی محمد محمود الوریؒکے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر کانفرنس آج ہو گی۔ حضرت شاہ رکن الدین الوری اور حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری کا سالانہ عرس آج بروز پیر کو جامعہ زبیر بن محمود، محمود آباد، رائیونڈ روڈ (گھنی کے) نزد لاہور ڈائی پورٹ میں ہوگا۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرکرینگے۔ عرس کی پہلی نشست نماز ظہر تا مغرب اور دوسری نشست بعد نماز عشاء ہوگی۔ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام اور پیران طریقت شرکت کرینگے۔