نوجوان مریضہ زکیہ کا لاہور جنرل ہسپتال میں انتہائی پیچیدہ آپریشن کامیاب 

Sep 30, 2024

لاہور(نیوزرپورٹر)ملک کے مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے چکر کاٹنے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان(خیبر پختونخواہ) سے تعلق رکھنے والی نوجوان مریضہ زکیہ کا لاہور جنرل ہسپتال میں انتہائی پیچیدہ آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا اور زندگی اور موت کی جنگ میں مبتلا جواں سالہ مریضہ کو ایل جی ایچ کے ماہر سرجنز نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے نئی زندگی لوٹا دی۔ پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹرخضر حیات گوندل کی سربراہی میں ڈاکٹر خلیل احمد، ڈاکٹر اظفر علی، ڈاکٹر ہارون اسرار اور ڈاکٹر عمران نیازی پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے یہ پیچیدہ آپریشن مکمل کیا جس پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے پروفیسر خضر حیات اور اْن کی ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں سراہا اور اْنہیں مبارکباد دی۔ 24سالہ زکیہ نامی مریضہ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دوران آپریشن گردے سے مثانے میں جانے والی نالی کٹ گئی تھی جس سے یورین پیٹ میں جانے سے انفیکشن پھیلنے لگا اور مریضہ کی حالت تشویشناک ہو گئی تھی۔

مزیدخبریں