افسانوی مجموعے ’’Shattered  Echoes‘‘ کی تقریب رونمائی  

Sep 30, 2024

لاہور (کلچرل رپورٹر) الحمرا آرٹس کونسل مال روڈ پر ادبی بیٹھک میں افسانوں کے مجموعے ’’Shattered  Echoes‘‘کی شاندار رونمائی کی تقریب ہوئی۔ یہ تقریب انٹرنیشنل سینٹر آف پاکستانی رائٹنگ ان انگلش کنیئرڈ کالج کے تعاون سے منعقد کی گئی جس کا مقصد انگریزی میں لکھنے والے مقامی ابھرتے ہوئے مصنفین کو سراہنا تھا۔ تقریب کی نظامت مریم رضا نے بخوبی انجام دی۔ تقریب کا آغاز اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم کے تعریفی کلمات سے ہوا، جنہوں نے مصنفہ سوفیہ ہمایوں کی بطور کہانی نویس، شاعرہ اور ڈرامہ نگار وسیع صلاحیتوں اور تخلیقی تنوع کی تعریف کی۔ پینل گفتگو میں معروف ادیبوں اور ادبی سکالرز نے شرکت کی۔ جنہوں نے کتاب کے موضوعات اور نظریاتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تمام پینلسٹوں کا اتفاق تھا کہ ’’Shattered  Echoes‘‘ نوجوان نسل، خاص طور پر Gen Z کی آواز کو نمایاں کرتی ہے اور پاکستانی معاشرتی زندگی کو ایک نیا اور تازہ نقطہ نظر فراہم کرتی ہے۔ 

مزیدخبریں