ایم ایس ایل کا گورنر ہاؤس کے باہر فیسوں میں ناجائز اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

Sep 30, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس لیگ کے زیرِ اہتمام گورنر ہاؤس کے باہر فیسوں میں ناجائز اضافے کیخلاف احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں پنجاب یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی، اسلامک یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی ،جی سی یونیورسٹی، یو ای ٹی، بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی سمیت دیگر یونیورسٹییز کے طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں طلبہ نے کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جس میں فیسوں میں ناجائز اضافے کو ختم کرنے کے مطالبے درج کیے گئے تھے۔ یونیورسٹی طلبہ نے تعلیم کے حق اور فیسوں میں بے جا اضافے کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے میں مسلم سٹوڈنٹس لیگ صدر انس محصی، صدر یونیورسٹیز پاکستان رب نواز ترجمان مسلم سٹوڈنٹس لیگ محمد اعظم سمیت دیگر طلباء رہنماؤں نے خطاب کیا۔ انس محصی نے کہا جنہوں فیسوں میں اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے طلبا کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، اور تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے جسے کوئی بھی چھین نہیں سکتا۔ ہم اس ظلم کیخلاف آخری حد تک جائیں گے اور طلبا کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

مزیدخبریں