لاہور(نیوزرپورٹر)پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیراہتمام فیشن اور کلچرل شو کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد پاکستان ‘ازبکستان‘متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے ثقافتی اور فیشن کے حوالے سے مناظر کو اجاگر کرنا تھا ۔ پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا ۔ انہوںنے کہا کہ کلچرل ڈپلومیسی سفارتخانے کی ترجیح ہے ۔ اس کی بدولت خوابوں کو حقیقت کا رنگ دیتے ہیں ۔ شوکا مقصد دوستوں کو اپنے ملک کی ثقافت کے بارے میں بتانا تھا ۔ پاکستانی دیہی خواتین کے دستکاریوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔ شو میں زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف ممالک کے سفراء نے شرکت کی اور شوز کو سراہا ۔
پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام پیرس میں فیشن ‘کلچرل شو
Sep 30, 2024