آئینی عدالت کاجج نہ بنیں، پی سی او والے تصور ہوں گے، 300 وکلاء کا ججز کو خط

Sep 30, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار) تین سو سے زائد وکلا نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کو کھلا خط لکھ کر آئینی عدالت کا جج نہ بننے کا انتباہ جاری کردیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کا جج بننے والے پی سی او جج تصور کیے جائیں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ رات کی تاریکی میں سامنے آیا۔ نمبر پورے کرنے والے منتخب نمائندے ڈرافٹ سے بھی ناواقف تھے، مجوزہ آئینی ترامیم کو ہماری حمایت حاصل نہیں۔ مجوزہ آئینی ترامیم پر ملک میں موثر بحث نہیں کرائی گئی۔ صرف یہ کہا جا رہا ہے چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے۔ خط میں ججز کو متنبہ کیا گیا کہ آپ ججز نے آئین کے تحفظ کا حلف لے رکھا ہے۔ خط میں کہا گیا کل جب تاریخ لکھی جائے تو اس میں شامل ہو آپ ملے ہوئے نہیں تھے۔

مزیدخبریں