(کوئٹہ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے سوراب اور قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز قلات سے 13 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔ تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔