ڈیرہ غازی خان(آئی این پی ) ڈیرہ غازی خان میں شادی کی تقریب میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔فائرنگ کا واقعہ قصبہ کالا میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں 5 مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔