شیخوپورہ:       بیوی‘ ساس کے بعد زخمی سالی بھی جاں بحق‘ تہرے قتل کا ملزم گرفتار

Sep 30, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) محلہ سلطان پورہ میں گھریلو ناچاقی پر خاوند کے ہاتھوں قتل ہونے والی بیوی، ساس کے بعد زخمی سالی بھی چل بسی۔ اے ڈویژن پولیس نے ملزم شیخ عرفان کوگرفتارکر لیا۔ آلہ قتل برآمد کر کے تہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دریں اثناء مقتولہ نگینہ شہزادی‘ کرن بی بی اور حمیرا بی بی کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں اور نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سوگواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں