فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں 18دکانیں سیل،6 دکانوں سے سامان ضبط اور14 دکانداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا ۔