لاہور(این این آئی)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر اور ڈاکو جمیل احمد عرف جیلا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔او سی یو ماڈل ٹاؤن کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری اور برائے ریکوری علاقہ تھانہ کاہنہ لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کے ساتھیوں نے اپنے ملزم ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر جمیل احمد عرف جیلا شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال منتقلی کے دوران ہی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم جیلا قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری جیسی 72 سے زائد خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا، ملزم قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے۔
دہشت کی علامت انتہائی خطرناک شوٹر جیلا ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Sep 30, 2024