سرگودھامیں اے ایس آئی کی نجی ملازم کیساتھ ملکر طالبہ سے اجتماعی زیادتی 

سرگودھا‘قصور‘پیر محل (نمائندہ خصوصی‘نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگار) اوباشوں کی طالبہ ‘ بچے اور خاتون سے زیادتی ۔سرگودھا میں اے ایس آئی پولیس نے نجی ملازم کیساتھ ملکر میٹرک کی 14 سالہ طالبہ کو اغواء کر کے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور گاڑی میں ڈال کر گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گے۔پولیس نے مغوعیہ طالبہ کی مدعیت میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ کوٹ مومن میں اے ایس ائی پولیس نے محمد مشتاق کیخلاف چرس منشیات کا مقدمہ 9سی درج کر لیا اور نجی ملازم احسان عرف سنی اعوان کے ذریعے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی 14 سالہ کی طالبہ بیٹی(ن) کو کیس کے سلسلہ میں سڑک پر بلوا کر کار سوار دو ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کر لیا اور معظم آباد روڈ پر واقعہ مکان میں محبوس رکھ کر نجی ملازم نے سنگین نتائج کی دھمکی دے کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر اے ایس ائی پولیس محمد نواز نے زیادتی کی کوشش میں تشدد کا نشانہ بنا کر شدید مضروب کرتے ہوئے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔قصور‘پیال خورد میں اوباش نوجوان نے آٹھ سالہ( پ ) بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پیر محل ‘گائوں 261گ ب کے مکین نے موقف اختیار کیاہے کہ اوباش احمد رضا نے گھر میں گھس کر چا قو سے قتل کر دینے کی دھمکی دیکر میری بیوی (م) کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر دی نیشن