اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ کے نواح میں بجلی کے ہائی وولٹیج تار باڑے پرگرنے سے 35 لاکھ روپے کے 7 جانور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گاؤں کوئیکے بہاول محمد اشرف مال مویشی سے گزر اوقات کرتا تھا کہ محمد اشرف نے محکمہ کے اعلیٰ افسروں کو متعدد درخواستیں دیں کہ ان ہائی وولٹیج کی تاروں کو درست کیا جائے مگر کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا۔