قصور (نمائندہ نوائے وقت) علی پارک میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تنویر حسین گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں ڈاکوؤں نے لوٹنے کیلئے روکا اور مزاحمت پر گولی مار دی۔ علاج کیلئے اسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ صدر قصور پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔