کوٹہ سسٹم میں 20 سال توسیع ہو تو اسمبلی رکنیت پر لعنت بھیجتے ہیں: مصطفیٰ کمال

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس بات کا خیال رکھے کہ ہم بھی ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمیں پہلے ہی اپنے لوگوں کو جواب دینا مشکل ہو رہا ہے اوپر سے ایسے وقت میں کوٹہ سسٹم میں 20 سال توسیع کا بل آنا ہمیں مزید سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ جب ہم اپنے لوگوں کے مسائل حل نہیں کر پا رہے ہیں تو پھر اسمبلی کی رکنیت رکھنے کا کیا فائدہ؟ اگر ہمارے اسمبلیوں میں ہوتے ہوئے کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع کر دی جائے تو ہم ایسی رکنیت پر لعنت بھیجتے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیپلز پارٹی یا کسی دوسری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہم آپ کے اتحادی ہیں اور ہمیں درپیش مسائل کو حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے جس کوٹہ سسٹم نے سالوں تک شہری سندھ کے عوام کا تعلیمی اور معاشی استحصال کیا ہے ہم اس میں توسیع کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن