نفرت کی سیاست ختم ‘کراچی کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: سعید غنی 

کراچی (کامرس رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست ختم ، کراچی کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، آئینی عدالت پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے۔بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے کا لیڈر کسی جماعت میں نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کے روز مقامی ہال میں پشتون قومی موومنٹ کے چیئرمین دائود جان کی اپنی پوری کابینہ ان کے عہدیداران و کارکنان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی منعقدہ تقریب سے خطاب میںکہا۔ اس موقع پر پشتون قومی موومنٹ کے چیئرمین دائود جان اور دیگر نے باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان، صدر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل سردار خان، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ ڈسٹرکٹ کے صدور و عہدیداران کے علاوہ پختون برادری سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پشتون قومی موومنٹ کے چیئرمین داود جان کا  تمام عہدیداروں سمیت  پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان پر ان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ دائود خان سے ہمارے دوستوں سے رابطے رہے اور مجھ سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قومی موومنٹ نے خاص طور پر کراچی اور سندھ کے دیگر صوبوں میں اپنی موومنٹ کو مضبوط کیا ہے اور اپنی برادری کے مسائل کو حل کرنے پر اقدامات کیے۔

ای پیپر دی نیشن