راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )حضور نبی کریم ؐ کے میلاد پاک کے سلسلہ میں محفل میلادِ مصطفی ؐ کا انعقادبرمنگھم یوکے کے مقام پر کیا گیا جس کی صدارت عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمدحسان حسیب الرحمن نے کی جبکہ پیر محمد ثوبان نقیب الرحمن خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اپنے خطاب میں پیر محمدحسان حسیب الرحمن نے کہا جب سے ماہِ مبارک ربیع الاول شروع ہو ا ہے چہار دانگِ عالم حبیبِ کبریاؐ کے ذکرِ خیر سے گونج رہا ہے، ہمارے آقا و مولا ؐ نہ صرف ربِ کریم کی سب سے بڑی نعمت ہیں بلکہ ہر نعمت کی اصل اور باعث بھی مصطفی جانِ رحمتؐ ہیں ۔ مسلمانانِ عالم اس ماہ مبارک میں محافلِ میلادِ مصطفیؐ میںاپنے نبیؐ کا ذکرِ خیر ، آپؐ کی شانیں اور عظمتیں بیان کر کے اس حکمِ ربانی پر عمل کرتے ہیں، اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمدحسان حسیب الرحمن کی وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کی حفاظت و ترقی کے لئے خصوصی دعا پر ہوا ۔