بجلی بندش،  فیصل آباد میں مشتعل افراد کا فیسکو آفس پر دھاوا، توڑ پھوڑ

Sep 30, 2024

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز کالونی فیسکو سب ڈویژن آفس پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا۔ دفتر کا گیٹ اور شیشے توڑ دیئے، عملے نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ تفصیلات کے مطابق طوفان اور شدید بارش کے باعث فیسکو سب ڈویژن پیپلز کالونی کے علاقوں میں بجلی کی خرابی پیدا ہونے سے ساری رات کئی جگہوں پر بجلی بند رہی۔ شہریوں نے بجلی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے بار بار رابطوں کی کوشش کی مگر فیسکو سب ڈویژن پیپلز کالونی کے عملہ نے فون رسیو کرنا گوارا نہ کیا۔ جس پر لوگ مشتعل ہو گئے اور ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن پیپلز کالونی کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ فیسکو سب ڈویژن پیپلز کالونی کے عملے کا موقف ہے کہ ہمارے پاس سٹاف کی کمی ہے اس لئے بجلی کی خرابی دور کرنے میں تاخیر ہوئی تاہم ہم بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔

مزیدخبریں