چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے  مزید79 کیسز رپورٹ ہوئے :حکام 

لاہور(این این آئی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے مزید79 کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی سے 69 ، لاہور سے 3،فیصل آباد، گوجرانوالہ، اٹک، میانوالی، سرگودھا اور رحیم یار خان سے ایک ،ایک کیس رپورٹ ہوئے۔ ایک ہفتہ میں 587 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1631 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن