مزدور رجسٹرڈ نہیں تھے جس کا دہشتگردوں نے فائدہ اٹھایا‘ترجمان بلوچستان کی منطق

Sep 30, 2024

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے عجیب منطق اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کا قتل افسوسناک واقعہ ہے، مزدور رجسٹرڈ نہیں تھے جس کا دہشتگردوں نے فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد آسان اہداف کونشانہ بناتے ہیں، مزدوروں کی رجسٹریشن ہوتی تو سیکیورٹی کا بندوبست کیاجاتا، ٹھیکیدار پابند ہوتے ہیں کہ باہر سے آنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن کریں۔ترجمان نے مزید کہا کہ مزدوروں کی رجسٹریشن نہ ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، حکومت مزدوروں کی رجسٹریشن کرتی ہے تاکہ سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں