حزب اللہ  سربراہ  پر حملہ عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے: اختر ڈار

Sep 30, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈا رنے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ پر حملہ عالم اسلام کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اسماعیل ہنیہ کے بعد امریکی پشت پناہی کے ساتھ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بربریت جارحیت چھوٹی چھوٹی اسلامی ریاستوں کو تباہ کرنا امریکہ اسرائیل کا اپنے اہداف کی طر ف بڑھنا ہے اور یہ پیش قدمی عالم اسلام کیلئے خطرہ ہے جس کا حل نہ کرنا سوچنا بربادی کا پیغام ہے جبکہ ایران ،شام ،افغانستان ،کشمیر فلسطین اور لبنان کے بعد ہماری باری بھی آنا ہے اختر ڈار نے کہا کہ شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں بہنے والے خون کیلئے اسرائیل کیخلاف آواز اٹھانا اور نیتن یاہو کے خطاب پر بائیکاٹ کرنا اچھی بات ہے مگر دوسری طرف اسرائیل کے سر پرست امریکی صدر جوبائیڈن اور اس کی بیوی سے ملاقات کرکے دانت نکالتے ہوئے تصویر بنانا منافقانہ دوغلہ پن اور دوہرے معیار کی معراج ہے ایک طرف غزہ کے مسلمانوں کیلئے ہمدردی کی ایکٹنگ کرنا دوسری طرف اسرائیل کو ہزاروں ٹن اسلحہ بارود فراہم کرنے والے اور جنگ پر ویٹو کرنے والے اور جنگ بندی کی قراردادوں کیخلاف ووٹ دینے والے اور بلند و بانگ دعویٰ کرنے والے کہ اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔

مزیدخبریں