جدہ (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی۔سعودی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے ندیم شہزاد نامی پاکستانی شہری کو ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی۔
سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت
Sep 30, 2024