لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ یونیورسٹیز کے رجسٹرارز اور کالجز کے پرنسپلز کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اساتذہ اور طلبہ ہیلمٹ لازمی پہنیں گے۔