لاہور(نوائے وقت رپورٹ )اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر ‘ پروفیسر عدنان فیصل ، علامہ فیاض احمد سلفی ، مولانا عبدالستار نیازی ، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی‘مولانا شعیب الرحمٰن قاسمی، میاں حافظ محمد اصغر اور حافظ ذوالقرنین محمدی نے ایک مشترکہ اخباری بیان میںمطالبہ کیا ہے مبارک ثانی کیس کے تفصیلی فیصلہ کے بارے میںعوام شدید حالتِ انتظار اور اضطراب میں ہیں۔ ختمِ نبوت بہت حساس اور بنیادی ایمانی مسئلہ ہے۔ہر مسلمان فکر مند ہے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں اس کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کیا جائے۔ہمارہ مطالبہ ہے اور جلد از جلد ختمِ نبوت کے قانون کے بارے میں جو ابہام پیدا ہوئے ہیں ان کو دور کرنے کے لئے تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے۔