جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاؤن جیسے سانحہ کا پروگرام بنایا تھا،بیرسٹرسیف 

Sep 30, 2024

پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحہ کا پروگرام بنایا تھا،کارکنان پر پولیس کی جانب سے فائرنگ اور شیلنگ مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہا تھا، جعلی راج کماری کی حکمرانی میں پی ٹی آئی کی خواتین پر بھی شیلنگ کی گئی۔اپنے بیان میں بیر سٹر سیف نے کہا کہ اولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کررہا تھا ۔ خواتین اور مردکارکنان پر سیدھی سیدھی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی ۔ بدترین مارشل لاء میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی ۔ جعلی حکومت یہ ریکارڈ بھی توڑ رہی ہے ۔ پی ٹی آئی کے دلیر کارکنوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کامیاب احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جس پر اْ ن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ پنجاب حکومت تیاری پکڑے اگلے ہفتے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کارکنان سمیت پنجاب آکر اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

مزیدخبریں