لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نے کہاہے کہ مسائل کے حل کیلئے مضبوط معاشی ماڈل کی ضرورت ہے۔ملکی معاشی استحکام کیلئے طویل المیعاد منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے۔ ہنرمند افرادی قوت میں اضافے پر توجہ اور صحت مند ماحول کی تشکیل کی جائے،پاک چین دوستی اورسفارتی تعلقات ہمیشہ سے مضبوط اورمثالی رہے ہیں۔چین کی مثبت پالیسیوں کے وجہ سے بلاتفریق مذہب وقوم کے تمام ترقی کے یکساں مواقع ملے۔یہی وجہ کے وہاں مسلمانوںکو مکمل مذہبی آزادی اورمعاشی حقوق میسرآئے۔چین کی معاشی ترقی کے پیچھے سالہا سال کی جدوجہد اور آگے بڑھنے کی سوچ کا اثر ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ چین سے واپسی پر اپنے اعزاز میں جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میںسابق صدر بزم نعیمیہ مفتی سعید احمدنقیبی ،مولانا راشد علی،مسٹرعامر حسین قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے چین کے رسم ورواج ،کلچر ،تاریخ،شہری سہولیات،سماجی ومعاشی ترقی کے حوالے سے مزید کہاکہ چین کی ترقی کا جائزہ لیا جائے تو چین میں معاشی و معاشرتی استحکام کے تین مراحل دیکھنے کو ملتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں معاشرتی بدلاؤ لایا گیا اور باہمی تفریق کی جڑیں کاٹی گئیں۔ دوسرے مرحلے میں بڑھتی معاشرتی ضروریات اور وسائل کی کمی سے نمٹنے پر توجہ دی گئی۔ آخری مرحلے میں چین نے غربت کے مکمل خاتمے پر کام کیا۔تقریب کے اختتام ملکی وسلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔
چین کی معاشی ترقی کے پیچھے سالہا سال کی جدوجہد ہے: راغب نعیمی
Sep 30, 2024