کلرسیداں(نامہ نگار)مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے اٹک کے سینئر صحافی سید قمرالدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ صحافت میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جس کے بعد وہ روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی میں بطور سب ایڈیٹر فرائض سرانجام دیتے رہے پھر حسن ابدال سے اٹک منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے اس وقت کے معروف سینئر صحافیوں سردار سلطان سکندر اور محسن رضا کے اصرار پر اٹک سے نوائے وقت کی نمائندگی کی مرحوم طویل مدت تک اٹک میں روزنامہ نوائے وقت کے نمائندہ رہے۔مرحوم کے انتقال سے راولپنڈی ڈویڑن ایک سینئر اور گولڈ میڈلسٹ صحافی سے محروم ہو گئی۔
سینئر صحافی سید قمرالدین کی وفات نا قابل تلا فی نقصان،اکرام الحق
Sep 30, 2024