امجد شیخ کی زیرِ صدارت صحافیوں کااجلاس

 واہ کینٹ(نمائندہ نوائے وقت)سینئر صحافی اور اٹک سے روزنامہ نوائے وقت کے نمائندہ خصوصی سید قمر الدین کی وفات پر صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت امجد شیخ منعقد ہوا جس میں ،خالد ہاشمی،شیخ محمد شہزاد ،راحیل احمد اور احسان باری نے شرکت کی۔اجلاس میں سید قمر الدین کی صحافتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ، امجد شیخ نے کہا کہ سید قمر الدین طویل عرصہ روزنامہ نوائے وقت سے منسلک رہے انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی صحافت کی اور اپنے صحافتی فرائض کو انتہائی محنت ،لگن اور دیانت داری سے ادا کیا۔ ان کی وفات سے میدان صحافت کا ایک اور روشن ستارہ ڈوب گیا۔اجلاس میں سید قمر الدین کے لئے مغفرت کی دعا کی گئی کہ اللہ کریم ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے  اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

ای پیپر دی نیشن