عوام پاکستان پارٹی جلد بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،راجہ تنویر بنارس 

کہوٹہ (نامہ نگار) راجہ تنویر بنارس سابق لیبر ونگ مسلم لیگ نون کہوٹہ کے صدر نے مسلم لیگ نون کو چھوڑ کر عوام پاکستان شاہد خاقان عباسی کی جماعت میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے نمائندہ نوائے وقت کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے لیڈران نے ہمیشہ پارٹی ورکروں کارکنوں کو نظر انداز کیا ان کی موجودہ ظالمانہ پالیسی کی وجہ سے عوام فاقہ کشی ہی نہیں خودکشی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اشیاخوردو نوش کے ریٹ اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ تمام غریب ادمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئے ہیں ، ملک بھر کی عوام ان کی غلط لوٹ مار کی سیاسی حکمت عملی سے مایوس ہو کر مسلم لیگ نون چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ میں شاہد خاقان عباسی کی عوام پاکستان پارٹی میں رہ کر دن رات محنت کروں گا انشااللہ شاہد خاقان عباسی کی پارٹی عنقریب ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی۔

ای پیپر دی نیشن