ادبی تنظیم ’’دیپ‘‘فتح جنگ کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

فتح جنگ(نامہ نگار) ادبی تنظیم " دیپ "کے زیر اہتمام تحصیل فتح جنگ کے گاؤں حطار میں"آقاؐ کے ثنا خوان ہیں ہم نصف صدی سے" کے عنوان سے ایک نعتیہ مشاعرہ "دیپ" کے سرپرست معروف شاعر کرنل(ر)خالدمصطفی کے آبائی گھر میں منعقد ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شہاب صفدرنے کی۔ مشاعرے کا باقاعدہ آغازحافظ عبد الحنان ہاشمی کی تلاوت سے ہواجب کہ نعت رسول ؐ کی سعادت ثاقب علی کے حصے میں آئی۔ مہمان اعزاز میں پروفیسر ناصر منگل اورپروفیسر فائق ترابی شامل تھے جبکہ میزبان شعرا میں زاہد محمود ، دانیال کاشمیری اور سرپرست اعلی دیپ کرنل خالد مصطفی نے اپنی اپنی باری پر کلام پیش کیا، نظامت کے فرائض عادل جہانگیر نے سر انجام دئیے۔ مشاعرے کے آغاز سے قبل صدر دیپ عرفان طارق نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔دیپ کے سرپرست خالدمصطفی نے بتایاکہ یہ نعتیہ مشاعرہ گاؤں حطارمیں جلوس عیدمیلادالنبیؐ کے 50 سال مکمل ہونے کے سلسلہ میں منعقدہواہے۔انھوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور منتظمہ کمیٹی محلہ جامع مسجد غوثیہ مہریہ کے تمام اراکین کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ دوسرے شہروں سے آئے شعرا نے مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند  کئے ۔

ای پیپر دی نیشن